ملتان (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو بے شمار خطرات لاحق ہیں اور دشمن میلی نظر سے پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، ہم اللہ کے فضل و کرم سے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حضرت بہاالدین زکریا ملتانیؒ کے 781ویں عرس کی اختتامی تقریب سے دعا کراتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر اور بھارت میں بسنے والے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم ڈھارہی ہے اور اس نے حضرت بہاالدین زکریاؒ کے عرس میں شرکت کے خواہشمند راجستھان کے زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے۔