نالائق ٹولہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتاہے‘(ن) لیگ

223

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں، 2018 ء کے آر ٹی ایس کو بٹھانے کا تسلسل جاری ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف دی جانیوالی درخواست میں بھی جعلسازی کی گئی، شہباز شریف کیخلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، 58 والیم اور 110 گواہوں کے بیانات میں ایک لفظ شہباز شریف کیخلاف نہیں، شہباز شریف 60روز نیب کے عقوبت خانے میں تھے، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا،اب گرفتاری کیوں ضروری ہے،نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، آٹا چوری کا رنگ لیڈر نظر نہیں آتا، شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔