وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سوالات کردیے.
لاہور میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے 10 سوالات پوچھتے ہوئے کہا کہ لندن سے نیب پرپتھراؤکی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ دشمن ملک کےسربراہ مودی کو باہر سے فون کیوں کرتے تھے؟ ووٹ کی بات کرتےہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟
وزیرریلوے نے کہا کہ نوازشریف بتائیں بھارت کو اجمل قصاب کا پتا کس نے دیا؟ اجمل قصاب کے گھر کا ایڈریس رائٹرز کو کس نے دیا؟ وہ ملک سے باہرجاکرمودی کوکیوں کال کرتے تھے اورکتنی کالز کیں؟ نوازشریف بتائیں اسامہ بن لادن سے چندے کی صورت میں کتنے پیسے وصول کئے؟ اسامہ بن لادن سے کتنی ملاقاتیں کیں؟ قوم کوآگاہ کیا جائےانتخابات کیلئے قطر سے کتنی رقم آئی؟ سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہور سے بسیں کس نے بھیجیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ قومی ایشوز پر ملاقات کرتے ہیں اورذاتی ایجنڈے پربات کرتے ہیں، عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں.
وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ میں جواستعفیٰ دیں گےانکی نشستوں پردوبارہ انتخابات ہونگے،(ش)لیگ بہتری کاراستہ اختیارکرناچاہتی ہے، (ن) اور(ش) لیگ میں سے طوطا لیگ نہ نکل آئے جبکہ پیپلزپارٹی سندھ سےاستعفیٰ نہیں دےگی.
وزیرریلوے شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، میں کسی کامشورہ لیتا نہیں دیتا ہوں، خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا،دن میں ملتا ہوں اورخوشی سے ملاقات کرتا ہوں، میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے.