گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد

1103

میکسیکوکے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  گزشتہ دنوں میکیسکو سٹی کے نقاسی آب کی مین لائن بند ہوگئی تھی جس کی صفائی کے دوران گٹر کی مین لائن میں اترنے والے عملے ایسا بھیانک منظر دیکھا کہ ان کے ہوش اڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گٹر کی صفائی کے دوران عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی تاہم جب آگے بڑھے تو انسای قد سے بڑے چوہے سے سامنا ہونے پر خوفزدہ ہوگئے لیکن حیران کن طور پر جب وہ قریب گئے تو معلوم ہوا کہ جس انسانی قد کے مقابل چوہے کو دیکھ رہے تھے وہ اصلی نہیں بلکہ جعلی تھا۔

میکسیکو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ چوہے کو ہی اپنےقبضے میں لے لیاہے ۔