ٹھٹھہ، اینٹی کرپشن کا فشریز اور کینجھر جھیل آفس پر چھاپا، افسران اور عملہ فرار، ریکارڈ ضبط

131

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن ٹیم کا فرسٹ سول جج کے ہمراہ فشریز آفس ٹھٹھہ اور کینجھر جھیل پر چھاپا، افسران اور عملہ فرار، ریکارڈ ضبط کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹھٹھہ ملک نذیر احمد نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر علی غلام زرداری، احمد علی میمن، محمد ہاشم سونپار، محمد امین راہو اور فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹھٹھہ واجد خان کمبھار کے ہمراہ فشریز آفس ٹھٹھہ اور کینجھر جھیل پر چھاپا مار کر 2017ء سے 2020ء تک کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ چھاپے کے وقت دفتر میں افسران و عملہ موجود نہیں تھا، وہ سب کے سب فرار ہوچکے تھے۔ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل آفیسر ملک نذیر احمد اور سب انسپکٹر علی غلام زرداری نے بتایا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی اطلاعات پر چھاپا مارا ہے، کرپشن میں جو بھی ملوث پایا اسے نہیں بخشا جائے گا۔