شیخ رشید جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو حقائق جاری کروں گا، محمد زبیر

325

لاہور(خبر ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بولنا بند نہ کیا تو حقائق جاری کروں گا۔ شیخ رشید کے بیانات قومی ادارے پر حملہ اور ان کو متنازع بنانا حماقت ہے،یہ بیانات
بندر کے ہاتھ میں استرا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرشیخ رشید کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جھوٹ پر مبنی بیانات پر معافی مانگے اور جھوٹا پروپیگنڈا بند کرے۔میرے خلاف جھوٹ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام حقائق ثبوتوں کے ساتھ جاری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بیانات کسی بندر کے ہاتھ میں استرا دینے کے مترادف ہے۔ شیخ رشید کے بیانات قومی ادارے پر حملہ اور ان کو متنازع بنانا حماقت ہے۔