منی لانڈرنگ،اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع

145

لاہور(نمائندہ جسارت )لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 5روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکلا کو اپنے دلائل مکمل کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران شہباز شریف اپنے وکلا اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر فیصل بخاری پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کے وکلا کو اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔