عمرہ زائرین کیلیے نئی اپیلی کیشن

312

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور دیگر نمازیوں کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کو ریگولریٹ کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 ستمبر سے دونوں مقدس مساجد میں آنے والوں کو ایک اپیلی کیشن کے ذریعے ریگولریٹ کیا جائے گا۔

وزارت نے سعودی ڈیٹا اور مصنوعی انٹلیجنس اتھارٹی کے تعاون سے ایپ تیار کی ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کے خواہشمند افراد کے داخلے کے اوقات کو باقاعدہ بنایا جاسکے۔

اس ایپ کے ذریعے عمرہ ادا کرنے والے اور دیگر نمازی دونوں مقدس مساجد میں داخلے کے اوقات اور کورونا کے ضروری پروٹوکولز کو ترتیب دے سکیں گے۔

ایپلی کیشن کے ذریعے عمرہ زائرین اپنی دیگر عبادات اور سرگرمیوں کو اپنی سہولت کے ساتھ پیشگی طور پر پلان کر کے مرتب کر سکیں گے۔

یہ اپیلی کیشن وزارت آئی فونز اور اینڈرائڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے قابل استعمال ہوگی۔