اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی ایڈہاک کمیٹی کو جولائی سے آئندہ سماعت تک توثیق دیتے ہوئے کیس کی سماعت2 ماہ کے لےے ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹر ی بین الصوبائی رابطہ کو گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کو چلانے کی
تجویز ایک ماہ میں دینے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیے کہ گن اینڈ کنٹری کلب کیپٹل ڈےولپمنٹ اتھارٹی کی 72 ایکٹر اراضی پر قابض ہےجس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت کلب ختم کرکے اراضی سی ڈی اے کو واپس نہیں دے گی‘ سی ڈی اے، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کے ساتھ بیٹھ کر کلب لیز کی رقم کا تعین کرےں اور کلب کے لےے درکار اراضی کا تعین بھی کیا جائے‘ اضافی اراضی سی ڈی اے کو واپس کی جائے۔