کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد نواز خان عباسی اور دیرینہ رکن جماعت محمد نور کی یاد میں تعزیتی پروگرامات سے خطاب کیا۔ سراج الحق نے مرحومین کی جماعت اسلامی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ۔انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع غربی کے امیر محمد اسحق خان،عبد الرزاق،فضل احد، ماسٹر امین اللہ،مدثر حسین انصاری،عثمان اعوان اور حمید اللہ خان سمیت کارکنان و ذمے داران موجود تھے۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے رکن جماعت عبدالحسین سے ان کی بیٹی اور سردار خان سے اہلیہ کے انتقال پر بھی تعزیت کی۔