صدرمملکت نے گلگت بلتستان میں انتخابات کی منظوری دیدی

187

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 15 نومبر کو عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔