سعودی عرب کا محدود افراد کے لیے عمرہ بحال کرنے کا اعلان

548

سعودی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار عمرہ کی اجازت کا پہلا مرحلہ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 ہزار سعودی شہریوں اور مقیم افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ جب کہ غیر ملکی معتمرین کو عمرے کی اجازت یکم نومبر سے ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق عمرے کی گنجائش روزانہ 20 ہزار ہونے پر غیر ملکی معتمرین کو اجازت دی جائے گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دنیا بھر سے شروعات میں محدود افراد کو عمرہ کی اجازت دی جاے گی۔ عمرہ کی اجازت احتیاطی تدابیر سے مشروط ہوں گی۔