لیگی رہنما نے آرمی چیف سے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ملاقاتیں کی، ترجمان پاک فوج

583

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نواز شریف اور مریم نواز کے حوالے سے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائر یکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں کی، پہلی ملاقات اگست  کے آخر میں اور دوسری ملاقات 7ستمبر کو ہوئی،انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ مین پیشی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میں ہونے والے ڈنر کا علم نہیں اور نوازشریف کےکسی نمائندے نےآرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں ملاقاتیں   محمد زبیر کی درخواست پر ہوئی، دونوں ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز  سے متعلق تھیں۔

ترجمان  پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے واضح کیا کہ  قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گےجبکہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ سے حل ہونے چاہیئے،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔