ملتان جیل میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل

534

لاہور: ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کےامراض قلب کے آپریشن کی منظوری، علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے بزرگ قیدی محمد حنیف کا آج پرویز الہیٰ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں بائی پاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا گزشتہ روز  ملتان ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ بزرگ قیدی کے لیے نئی زندگی کی نوید بن گیا اور حالیہ دورے پر قیدی حنیف  کی درخواست قبول کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ملتان کو ہدایت جاری کیں تھی اور اس پر عمل کرتے ہوئے دل کے عارضے میں مبتلا محمد حنیف کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج شروع ہوگیا ہے اور  بائی پاس بھی حکم کے مطابق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان نے محمد حنیف کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے علاج کی بہترین سہولتوں کی یقین دہانی کروائی جبکہ محمد حنیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ کو نئی زندگی کا وسیلہ بنا کر بھیجا ہے، علاج کے لیے حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے قانون کے تحت قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ ارشاد ورائچ کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔