اسلام آباد(آن لائن) ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی۔ ضمنی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔عدالت نے نیب سے غیر ملکی ملزمان کو سمن کی تعمیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ۔نیب نے غیر ملکی ملزمان سے متعلق رپورٹ کے لئے تین ہفتے کی مہلت مانگ لی ۔شاہدخاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی
ملزمان سے متعلق وقت زیادہ لگ سکتا ہے ،ہماری استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ کے لیے زیادہ وقت دیا جائے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے شاید آئندہ سماعت پر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کرنا پڑیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول آج کی فراہم کی جائیں۔ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔