مولانا فضل الرحمن کی بلاول زرداری سے ملاقات

243

کراچی (نمائندہ جسارت ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے منگل کی شام پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور مولانا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف تحریک کے معاملے پر بھی گفتگو کی،ملاقات میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر، جے یو آئی کے مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمن اور اسلم غوری
شامل تھے، ملاقات میں میاں نوازشریف کی تقریر اوراس کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔