لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول زرداری کی 32ویں سالگرہ کے موقع پر شہر کی کینیڈی مارکیٹ میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں رکن قومی اسمبلی نصیبہ چنا، پی پی ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز احمد لغاری، سیکرٹری اطلاعات عمران حسن جتوئی، سٹی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ انور علی نواز لْہ سمیت دیگر نے شرکت کرکے سالگرہ کا کیک کاٹا اور بلاول زرداری کی لمبی عمر کے لیے دعا کی۔