آمدن سے زاید اثاثے، نیب پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کرلیا

277

پشاور (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کی انکوائری شروع کرکے انہیں طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد پشاور میں واقع آفس میں صبح 11 بجے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیس میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف شواہد اور معلومات ہیں جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے افسر و مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمن کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔