اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ نیب کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے‘ نواز شریف کے خطاب سے بھارت اس لیے خو ش ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے‘ یقین ہے اے پی سی کے بعد ساری اپوزیشن نیب کے چکر لگا رہی ہوگی۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل کاٹ آیا ہوں لیکن نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا ۔ دریں اثنا نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ایک بار پھر ریفرنس دائر نہیں کیا جا سکا۔ احتساب عدالت کے کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے کیس کی کارروائی نہیں ہو سکی۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ریفرنس آخری مرحلے میں ہے‘ جلد دائر کریں گے۔ ریفرنس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔