بلاول ،مریم کا پارٹی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے،فواد چودھری

161

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپناغیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیرجمہوری اسٹرکچرہے، جو میرٹ کی بنیاد پر لیڈرشپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ مریم نوازاوربلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔