ملک پر عدالت سے مفرور حکمران مسلط ہیں، مریم اورنگزیب

201

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر عدالت سے مفرور حکمران مسلط ہیں، قوم کے خادم عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں، یہ کھیل اب روکنا ہوگا، پاکستان کے مسائل کی بنیاد ان شخصیات کی توہین ہے جنہوں نے ملک اور قوم کی دیانتداری، خلوص اور جذبے سے خدمت کی۔ اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورانگزیب نے کہا کہ ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ بجلی دی، دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی، پھر بھی وہ آج عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں۔ سول نافرمانی، فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاونٹس، منی لانڈرنگ، مالم جبہ کیس میں مطلوب، آٹا چینی چور عدالتوں سے مفرور حکمران بن کر مسلط ہیں۔ بہتر سال سے یہ بدقسمتی جاری ہے، مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، اداروں کی کمزوری اور معیشت کی تباہی کی سزا عوا بھگت رہے ہیں۔ یہ کھیل اب روکنا ہوگا۔