سکھر، نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے لیے 30 اکتوبر تک درخواست طلب

231

سکھر (نمائندہ جسارت) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے انسپکٹر آف انسٹیٹیوٹس، سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ سے وابستہ تمام اداروں کو ان کی جانب سے اکیڈمک سیشن 2020-21ء کے لیے داخلوں کی مکمل فہرستیں ایس ایس سی پارٹ 1 (نویں جماعت) کے سالانہ امتحان میں حصہ لینے کے لیے 30 اکتوبر 2020ء تک ارسال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں کے انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ریگولر امیدواروں کی انرولمنٹ اور سرکاری و نجی اداروں کے پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو 13 نومبر 2020ء تک جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق نجی شعبوں کے اداروں کو مندرجہ بالا فارم انسپکٹر آف انسٹیٹیوٹس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے پاس 13 نومبر 2020ء تک درج ذیل فیس کے ساتھ جمع ہونے چاہیں تمام گروپس کے ریگولر امیدواروں کی انرولمنٹ فیس 600 روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن فیس 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایسے سرکاری اداروں سے مندرجہ بالا فارم بغیر کسی فیس کے دیے گئے شیڈول کے تحت وصول کیے جائیں گے۔ گھوٹکی ضلع کے لیے 17 نومبر، سکھرضلع کے لیے 18 نومبر اور خیرپور ضلع کے لیے بورڈ میں فارم پہچانے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔