کوئٹہ ،تاجر برادری کا ساتھی تاجر کے قاتلو کی عدم گرفتاری پر احتجاج

157

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں صرافہ اینڈ جیولرز ویلفیئر سوسائٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے شہر کے مصروف بازار لیاقت بازار میں دو ماہ قبل قتل ہونے والے جیولر اسماعیل شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ، جیولر اسماعیل شاہ قتل کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ، دو ماہ گزر گئے قاتلوں کے فنگر پرنٹ تک نہیں لیے گئے ، پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اسماعیل شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو شہر کے تمام تاجر شٹرڈائون ہڑتال کریں گے۔