نوابشاہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس دائر کردیا گیا

271

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)ہیومن رائٹ سپر میسی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ممتاز قریشی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں نوابشاہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس دائر کر دیا۔ ممتاز قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیجیٹل میٹر ڈیڈکشن بلز اوور بل ریڈنگ چوری اور لائن لاسز کے خلاف سی پی ڈی 3119 کیس نمبر ڈبل پینچ میں داخل کیا۔ممتاز قریشی کا اس سلسلے میں میڈیا سے کہنا ہے کہ چونکہ وہ ہیومن رائٹس سپر میسی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ہیں اور نواب شاہ میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں لہٰذ یہ میرا بنیادی فرض ہے کہ نواب شاہ کی عوام کو سہولیات فراہم ہوں اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلوا سکوں اس وقت نوابشاہ میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے بارہ گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ سندھ میں برقی تعطل ایک سازش کے تحت کی جارہی ہے جس پر وزیراعظم اور محکمہ برقیات کو نوٹس لینا چاہیے۔ بجلی چوری میں حیسکو اہلکار ملوث ہیں جو ماہوار بھتا بہت تند ہی سے لیتے ہیں جس کا خمیازہ بجلی کے بل جمع کروانے والوں کو اٹھانا پڑتا ہے ہر ٹرانسفارمر پھٹنے پر اس علاقے کے عوام سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر علاقہ مکینوں سے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے اگرچہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوتے رہے ہیں لیکن وہ بھی بے سود ثابت ہوئے ہیں۔