لاڑکانہ، مسلح افراد کی ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

132

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کا آبائی گاؤں سود خوروں کی آماجگاہ بن گیا، سود خوروں سے تنگ نوجوان کی خودکشی کے بعد سود خوروں نے مبینہ طور پر ضعیف شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ لاڑکانہ کے قریب چند کلومیٹر پر واقع تھانہ شہید الٰہی بخش سیال کی حد صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کے گاؤں فرید آباد میں مسلح افراد نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، نتیجے میں ضعیف شخص شیر محمد سیال زخمی ہوئے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کیں، ورثا نے زخمی کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی شخص کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ہمارے رشتہ دار عمران سیال نے تین سال قبل اعجاز سیال سے سود پر 5 لاکھ روپے لیے، جس کے بعد صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق انور سیال نے معاملے کا فیصلہ کیا تاہم اس وقت تک سود خوروں کو 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دے چکے لیکن اس کے باوجود وہ مزید پیسے مانگ رہے ہیں۔ سود کے پیسے نہ دینے پر علی نواز سیال، امداد سیال، پناہ سیال، علی محمد سیال و دیگر نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، نتیجے میں شیر محمد سیال زخمی ہوئے جس کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔