لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل سجاول جونیجو کے گاؤں رسول بخش بروہی میں زرعی زمین کو کیڑے مار ادویات کے اسپرے کے دوران ضعیف شخص غلام مصطفی بروہی اور ان کا جوان بیٹا غلام حسین بروہی جبکہ تحصیل وارہ کے گاؤں پیچوہا میں زرعی زمین کو کیڑے مار اسپرے کے دوران نوجوان رفیق احمد بروہی بے ہوش ہوگئے، تینوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔