لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج پیر کو سماعت ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج تک کے لیے توسیع کی تھی۔