امریکا نے ’اسنیپ بیک‘ کے تحت ایران پر پابندیوں کو بحال کردیا

232

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں ‘ بحال ہو گئی ہیں جب کہ دیگر عالمی قوتیں اس دعوے کو غیر قانونی قرار دے رہی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں ہفتے کی شب ’’اسنیپ بیک‘‘ کے ذریعے خود بخود بحال ہوگئی ہیں کیوں کہ ایران نے 2015ء کے جوہری ڈیل کی نمایاں خلاف ورزیاں کی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاہدے کے تحت اگر ایک حریف خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے تو وہ معاہدے سے حاصل ہونے والی سہولت کا حقدار بھی نہیں رہتا اور دوسرے حریف پر بھی معاہدے کی پاسداری کا بوجھ برقرار نہیں رہتا۔