حسین محنتی و دیگر رہنمائوں کی سینئر صحافی الطاف میمن اورعبدالحمید میمن سے تعزیت

362

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، جنرل سیکرٹری کاشف شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے ہالا کے صحافی الطاف میمن کے بھائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثنا محمد حسین محنتی نے کنری پریس کلب کے سابق صدر وسینئر صحافی عبدالحمید میمن کی والدہ کی وفات پر بھی دلی رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے۔