راولپنڈی (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید علیل ہو گئے، لاہور کی تمام مصروفیات منسوخ کردی۔ نجی ٹی وی کے
مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد علیل ہوگئے راولپنڈی سے لاہور نہ پہنچ سکے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود جسم میں بہت کمزوری ہوگئی ، ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال کر رہا ہوں۔ انہوں نے قوم سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے، شیخ رشید نے لاہورکی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔