نامور لبنانی فٹبالر زندگی کی بازی ہار گئے

584

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے لبنان کے نامور فٹبالر محمد اطوی موت سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ فٹبالر گزشتہ ماہ سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور کئی روز سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔

محمد اطوی کے سر میں اس وقت گولی لگی جب کہ وہ بیروت دھماکے کے متاثرہ فیملی سے ملاقات کے بعد سڑک سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا نشانہ بن گئے۔

انہیں 3 بار قومی ٹیم کا کپتان رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ متعدد لبنانی کلبز سے وابستہ رہے اور کئی ایونٹس میں اپنی ٹیم کو فتوحات سے ہمکنار کیا۔

محمد اطوی بیروت کے انصر کی جانب سے 3 بار نیشنل لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے، وہ بہترین مڈفیلڈر تھے اور ٹیم کی کامیابیوں میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔