اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق اہم اعلان

670

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے جلد اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کی نوید سنادی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ جلد اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا جائے گا،اورنج ٹرین کے کرائے کا تعین کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے آپریشنز و مینٹی ننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جب کہ اورنج ٹرین کے لئے اسٹاف کی بھرتیاں جاری ہیں۔

چند روز قبل چیئرمین سی پیک نے کہا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے مختلف شعبوں میں 250 سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔

امکان یہی ہے کہ اس عوامی منصوبے کا افتتاح رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے کرایوں کا تعین کر لیا ہے اور جلد ہی افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔