بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کے مقابلے میں رواں 18 دنوں کے دوران زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ خدشہ تھا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، صوبے کے تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے 950 ٹیسٹ سے 67 مثبت آئے، تعلیمی داروں میں کورونا کے کیسز کی شرح 14 فیصد ہے۔