ٹھٹھہ،3 وارڈز کے55 افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت

150

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ شہر کے 3 وارڈز کے 55 افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا ۔جماعت اسلامی ٹھٹھہ سٹی کا ایک اجلاس بائی پاس ٹھٹھہ کے نزدیک نور فائوںڈیش اسکول میں جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا کی صدارت میں ہوا جس میں جماعت اسلامی ٹھٹھہ کے امیر عبداللہ آدم گندرو،وکیل عبدالمجید سموں،سرور بلوچاورریاض جیلانی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ٹھٹھہ کے وارڈ نمبر ایک،تین اور چار کے 55 افراد جس میں شریف منگسی ، ہارون،نوید احمد، اسماعیل،محمد خان گھرانو، سونو، عبدالواحد میمن،قاسم اوروسیم ملاح و دیگر شامل ہیں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا جن سے جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا نے حلف اٹھانے کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی واحد تنظیم ہے جوکہ ہر موڑ پر مظلوم عوام کی مدد سمیت ان کے ہر دکھ درد میں ساتھ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ۔تقریب سے عبداللہ آدم گندرو،سرور بلوچ ،ریاض جیلانیاورایڈووکیٹ عبدالمجید سموں ودیگر نے خطاب کیا۔