بلاول نے انکم، زرعی ٹیکس 9لاکھ65ہزار روپے اداکیا‘ناصرحسین

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے انکم ٹیکس ادائیگی پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بلاول نے انکم ٹیکس اور زرعی ٹیکس کی مدمیں9لاکھ65ہزار روپے اداکیے ہیں‘ میڈیا صرف ہمارے پارٹی چیئرمین کی صرف انکم ٹیکس ادائیگی کی خبر نشر کر رہا ہے جبکہ انہوں نے انکم ٹیکس اور زرعی ٹیکس دونوں کی ادائیگی کی ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ2019ء میں چیئرمین نے5 لاکھ 35 ہزار 243 روپے انکم ٹیکس اور 4 لاکھ 30 ہزار روپے زرعی ٹیکس ادا کیا‘ بلاول کا اصل کاروبار زراعت ہے‘ اس کی ٹیکس ادائیگی کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے سال 2018ء میں 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے انکم ٹیکس اور 38 لاکھ 58 ہزار روپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔