کوروناکے وار جاری، ملک میں مزید 9 افراد لقمہ اجل بن گئے

502

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 138 جبکہ 6,417 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں1 لاکھ 33 ہزار 125، پنجاب میں 98142 ،بلوچستان میں 13,991، خیبرپختونخواہ 37242، گلگت بلتستان میں 3381، اسلام آباد میں 16033 اور آزاد کشمیر میں 2472 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,455  پنجاب 2,225، خیبرپختونخوا 1,257، اسلام آباد 180، گلگت بلتستان 80، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 66 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 91 ہزار 683 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 30 لاکھ 90 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 865  ٹیسٹ کے دوران 752 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 9 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 579مریض تشویشناک حالت میں داخل ہیں۔

 

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 115 افراد متاثر، 9 لاکھ 50 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ  2 کروڑ 20 لاکھ 51ہزار 879 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔