بلاول بھٹو کا نواز شریف کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

343

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھؤ زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو  نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایاکہ ان کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے کچھ دیر پہلے ٹیلی فون پر بات ہوئی ، اوران سے خیریت دریافت کی۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔