لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں وزیراعظم کا بیان قابل مذمت ہے،پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینر والی چھوٹی ذہنیت اور دماغ کی گندگی کی عکاسی ہے ، اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں گھٹیا بات آپ جیسا شخص ہی کر سکتا ہے کس کے والد کون تھے ؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے، عمران خان کی طرح اسحاق ڈار نے عوام کا اربوں کا آٹا چوری کر کے عوام کو بھوکا نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہو ئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پربنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے، عمران خان اقتدار کے نشے میں جو مرضی کریں لیکن آئین اور عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایا گیا ہے جو خود والد نہ بن سکا، وہ دوسروں کے والدین کی عزت کرنا کیا جانے؟میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکھیں ۔