این آر او کو پاکستان نے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے دفن کردیا، شیخ رشید

609

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل این آر او کو پاکستان نے ہمیشہ ہمیشہ کیلیے دفن کردیا.

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شام میں بلاول اور شہبازسے ملاقات ہوئی، سب پرباش ہیں، شہباز شریف نے کل اسمبلی اور اسپیکر کا پورا احترام کیا اور قومی اسمبلی میں کل شہبازشریف نےایسی کوئی غلط بات نہیں کی.

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا لیکن انشا اللہ” ش ” نکلے ہی نکلے، “ش” کانکلنا طے ہے، رات شہباز سے ذرا بات نہ ہوسکی ورنہ شہبازشریف سے کہتا کہ وہ اپنے آپ کو ضائع نہ کریں.

شیخ رشید نے کہا کہ کل حکومت کی ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بہت بڑی فتح ہوئی ہے، حکومت نے زبردست قسم کا برج عبور کیا ہے، حکومت نے منی بل پر بارگیننگ نہیں کی، اور نہ سرنڈر کیا جبکہ اپوزیشن نے حساس قسم کے بل کی مخالفت کی اور نیب کے کیسز میں حکومت نے جھکاؤ نہیں دکھایا.

اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ 20 ستمبر کو اے پی سی ناکام ہوگی، اے پی سی میں جو مرضی شامل ہوجائے ، مریم بھی شامل ہوجائیں، کچھ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن سوائے جلسے جلوس کے کچھ نہیں کرے گی، 20 ستمبر کواپوزیشن اپنےسے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کریگی نہ کرسکتی ہے،اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہے.

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی فساد کرانےکیلیے بھارتی سازش ناکام بنادی گئی، شیعہ سنی علما کو شہید کرکےوہ ملک میں آگ لگانا چاہتے تھے، وہ لوگ پکڑے گئےجو راولپنڈی،اسلام آبادمیں شیعہ سنی علما کو شہید کرنا چاہتے تھے، راولپنڈی امن کا شہرہے، ہم سب ایک ہیں،ملک میں شیعہ سنی اتحاد قائم ہے اور رہے گا،ہمیں نہ کسی کاعقیدہ چھیڑنا ہےنہ اپناچھوڑنا ہے،ہمیں سب کا احترام ہے.