احتساب کے نام پر انتقام کی چکی چلائی جارہی ہے،شہباز شریف

571
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی پر رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں،احتساب کے نام پر انتقام کی چکی چلائی جارہی ہے، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ہمیں سیکھنا ہوگا۔

 پاکستان بار کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب ،خیبر پختون خواہ  اور بلوچستان کے عوام نے گراں قدر قربانیاں دیں،ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کو آئین نے پرو رکھا ہے،ہم غلطیاں ہونے کا اعتراف کرتے ہیں،جو کام کرنا تھا وہ نہیں کرسکے،ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا،ملک کے آئین کی عزت کرنی ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دو ڈھائی سال میں سیاسی جماعتوں کے خلاف خاص مہم چلائی گئی،آج پھر حالات نے نیگٹیو ٹرن لیا،عدلیہ بحالی کے دوران پوری قوم متحد تھی،بلوچستان کی ترقی کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،یہ نہیں ہو سکتا کہ پنجاب آگے اور باقی صوبے پیچھے رہ جائیں،ایسی سوچ سے پاکستان کی سوچ کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پارلیمان میں ایسی باتیں کرتی ہے جو تصور بھی نہیں کی جاسکتیں، ملکی ترقی کے لیے چھوٹے صوبوں کے اعتراضات حل کرنا ہونگے،ایسا وزیراعظم ہے جسے احساس نہیں کہ ملک کا ہر علاقہ مقدس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصف ایسا چنا جائے جوبلا امیتاز تفریق انصاف کرے،احتساب چہرا نہیں کیس دیکھے تب قائدکاپاکستان بنے گا،نیب کے حوالے سے جو حکومت نے پروپیگنڈا کیا اس تقریر کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔