لاہور موٹروے واقعہ: مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا

719

لاہور موٹروے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ عابد واقعے کے بعد عابد گھر آیا تو کافی پریشان دکھائی دے رہا تھا، واقعے کے بارے میں عابد نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔

یہ خبریں بھی پڑھیں: 
لاہور موٹروے واقعے کا پہلا ملزم خود تھانے میں پیش ہوگیا
لاہور موٹروے واقعہ: زینب کے والد نے حکومت سے اہم مطالبات کر دیے

اہلیہ بشریٰ نے کہا کہ واقعے کے بعد عابد کی شناخت ہوئی تو وہ فرار ہوگیا، میں بیٹی کو گھر پر ہی چھوڑ کر اپنے والدین کے پاس آگئی۔

انہوں نے کہا کہ عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا، پوچھنے پر تشدد کرتا تھا۔

واضح رہے کہ موٹروے واقعے میں عابد کی والدہ کے بعد اس کی بیوی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کیس میں اب تک خاتون سمیت ملزم عابد کے 5 رشتے دار زیر حراست ہیں۔

بشریٰ بی بی کو مانگامنڈی سے حراست میں لیا گیا ہے، وہ قلعہ ستار شاہ میں ملزم عابد کی تلاش میں پولیس چھاپے کے دوران فرار ہوگئی تھی۔