اسلام آباد: اسلام آباد میں چوریاں اور ڈاکے بڑھنے لگے،ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا ، ڈاکو گھر سے30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لے کرفرار ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگز کراچی ناصر آفتاب کے اسلام آبادکےسیکٹر جی-11میں واقع ان کےگھر چوری کی واردات ہوئی ہے،ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پانڈز اور موبائل فون لے گئے،ڈاکو بیرون ملک سے آئی خاتون سے برطانوی پاؤنڈز، موبائل فونز بھی لوٹ کر لے گئے۔
ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا گھر تھانہ رمنا کی حدود میں واقق سیکٹر جی ٹین میں ہے،ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ رہا ہوں پھر ہی مزید تفصیلات سے آگاہ کرسکتا ہوں، ابھی تک تھانہ رمنا میں کوئی درخواست نہیں دی۔