لوزان (جسارت نیوز) ایرانی پہلوان نوید آفکاری کو پھانسی کی سزا دینے کے بعد ایرانی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ایران کو اولمپک کھیلوں سے خارج نہیں کرے گی۔ آئی او سی نے بیان میں کہا کہ اولمپک کھیلوں سے ایران کو خارج کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس ملک میں کھلاڑیوں کو صرف اس وجہ سے سزا ملے گی کہ وہ ایک مخصوص سیاسی یا قانونی نظام کے تحت رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 27 سالہ افکاری کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر اگست 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔ حکام کے مطابق افکاری نے دوران حراست اقرار جرم کیا تھا۔