منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع

317

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک کے لیے توسیع کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جب کہ واپسی پر وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کے بجائے خاموشی سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر(ن)لیگ کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں موجود تھی جبکہ وہاں پر پہلے سے تعینات پولیس کی بھاری نفری نے ن لیگی کارکنوں کو شہباز شریف کے قریب آنے سے روک دیا، ضلعی انتظامیہ نے پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے جبکہ عدالت کی جانب آنے والے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر رکھا تھا جس کے باوجود شہباز شریف کے قریب آنے کی کوشش میں کارکنوں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔