لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،8 ملزمان گرفتار

327

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور موبائل فون برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے وکیل ریاض حسین کناسرو کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان خادم گاڈہی اور نصراللہ ابڑو کو پستول اور گولیوں سمیت، حیدری پولیس نے منشیات فروش ساگر عباسی کو آدھا کلو چرس سمیت، ویہڑ پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم علی نواز عرف بنو چانڈیو کو، دہامراہ پولیس نے سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری ملزم صالح کورکانی اور روپوش ملزم دیدار ٹوٹانی چانڈیو کو، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ چوری کے مقدمے میں روپوش ملزم محمدعلی عرف وحید شیخ کو اور رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم علی گل جیھو کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب رتوڈیرو پولیس نے شہری نور نبی مستوئی کی چوری شدہ موبائل فون برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔