لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک کے لیے توسیع کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جب کہ واپسی پر وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کے بجائے خاموشی سے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر(ن)لیگ کے کارکنوں اور رہنمائوں کی بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں موجود تھی۔