ڈی جی خان :ایک شخص کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے گئے

304

ڈی جی خان(اے پی پی) ڈی جی خان کے نواحی گائوں معموری2 گروپوں میں تصادم میں9 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معموری کے علاقے میں2 گروپوں کے درمیان تصادم میں 4 ملزمان نے رب نواز نامی شخص کے ہاتھ کاٹ دیے جبکہ 9 زخمی ہو گئے، تاہم زخمیوں میں 4 خواتین سمیت 5 مرد شامل ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کے دونوں ہاتھ تیز دھار آلے سے کاٹے ہیں۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ زخمیوں کی نشاندہی پر ملزم نواز ، مجاہد، شریف اور قادر کے خلاف مقدمہ درج کر کے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چوٹی پولیس نے ملزم قادر کو گرفتار کر لیا ہے، باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔