پنجاب:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرنوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے لڑاکا مہارتوں کے لیے براق تربیتی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گوجرنوالہ کے دورے پر آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
#COAS visited Gujranwala today. COAS was briefed about operational, training and administrative matters of the Central Command Formations. Later, COAS inaugurated Burraq Combat Skills Training Complex (BCSTC) aimed at enhancing mechanized elements’ crew proficiency in (1/3) pic.twitter.com/Qta1ICpPIo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 16, 2020
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ براق تربیتی کمپلیکس کا قیام مرکز آپریشنزکے دوران رکاوٹیں عبور کرنے کی مہارتوں میں وسعت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کے تربیتی امور کا معائنہ کرتے ہوئے فارمیشنز میں فارورڈ، آرٹلری،انجینئرز ،میکانائزڈانفنٹری کا آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کور کمانڈرمنگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہراورکور کمانڈر گوجرنوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم بھی موجود تھے۔