لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل کرے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حمزہ شہباز پانچ روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں، طبیعت بگڑی تو عمران
نیازی کو پکڑیں گے ،حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ،حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدارکا گریبان پکڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہبازکوہسپتال منتقل کرے ،کورونا سے متاثرہ ہرشخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے ،سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔