اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان حکومت کی اپیلیں زاید المیعاد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ بلوچستان حکومت کی اپیلیں تسلسل سے تاخیر سے دائر کی جا رہی ہیں، تاخیر سے دائر اپیلیں عدالتوں سے زاید المیعاد ہونے کے سبب خارج ہو جاتی ہیں،آئندہ زاید المیعاد اپیلوں کے ساتھ تاخیر کی وجوہات بھی بتائی جائیں، تاخیر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی پر مشتمل رپورٹ 3 ماہ میں پیش کی جائے۔